عمران خان نے بتایا معاملات طے پاچکے ہیں ہر صورت ستمبر تک الیکشن ہونگے، جاوید ہاشمی
پیر 1 ستمبر 2014 21:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سینئر سیاستدان اور تحریک انصاف کے برطرف صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے ستمبر میں الیکشن کا کہہ دیا تھا اور پارٹی کو بتایا تھا کہ معاملات طے پاچکے ہیں ہر صورت ستمبر تک الیکشن ہونگے، سپریم کورٹ کے نئے آنے والے ججز نواز شریف کو فارغ کر دیں گے، موجودہ چیف جسٹس کو بھی بدنام کیا گیا اور کہا کہ بیج والے کہتے ہیں کہ طاہر القادری کے ساتھ چلیں۔
سپریم کورٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے پوری قوم کو بھڑکایا۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باغی سیاستدان جاوید ہاشمی نے اہم انکشاف کیے ہیں جن میں جن میں سپریم کور ٹ آف پاکستان، موجودہ سیاسی بحران سمیت اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں بتادیا تھا کہ ستمبر میں الیکشن ہونگے اور اس کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یقین دلایا تھا کہ سپریم کورٹ کے نئے آنے والے ججز نواز شریف کو فارغ کردیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طاہرالقادری کے ساتھ چلنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی رائے کو بالائے طاق رکھ کر کیا اور کہا کہ انہیں بیج والے کہتے ہیں کہ طاہر القادری کے ساتھ چلیں ، اس لئے اب ان کی ماننا مجبوری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.