سعودی عرب : مرد کے لئے شادی سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس لازمی

جمعہ 5 ستمبر 2014 16:52

سعودی عرب : مرد کے لئے شادی سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس لازمی

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) سعودی عرب کے حکام ملک میں شادی کرنے کے لیے مرد حضرات پر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی شرط لاگو کرنے پر غور کر رہے ہیں. اس اقدام کا مقصد بظاہر ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو روکنا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ طلاق کی شرح حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارتِ انصاف کے زیرِ غور منصوبے میں شادی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مردوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شادی کے متمنی جوڑوں کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل شادی کے لیے لازمی تربیت لینا بھی ضروری ہوگا۔ یہ نیا منصوبہ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے جوڑوں کے طبی معائنہ کروانے کے منصوبے کی ناکامی کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ طبی نتائج اور طلاق یا علیحدگی کے بیچ کوئی تعلق نہیں نکلا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ طلاق کی شرح حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھی ہے اور وہ اس عمل کے ریاست پر ہونے والے اثرات سے پریشان ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر طلاقوں کی وجہ مردوں کی جانب سے شادی کے بعد عورتوں کو ملازمت جاری رکھنے کی اجازت نہ دینا ہے یا پھر شوہروں کی جانب سے بیویوں کی ساری تنخواہ پر قبضہ کر لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :