دھاندلی ثابت ہوئی تو اسمبلی تحلیل کر دیں گے،حکومت کا تحریک انصاف کو جواب ،جوڈیشل کمیشن کا تقرر چیف جسٹس کریں،سربراہ کمیشن چیف جسٹس خود ہوں تو بھی خوشی ہوگی ،نگران حکومت کا قیام آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگا،بحران حل کے معاہدے پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دستخط کرینگے اعلان پارلیمنٹ میں کیا جائیگا ، چھ نکاتی مسودے کامتن
جمعہ 5 ستمبر 2014 20:51
اسلاآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو بھجوائے جانے والا چھ نکات پرمشتمل تحریری جواب کہا گیا ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائیگی جوڈیشل کمیشن کا تقرر چیف جسٹس کریں سربراہ کمیشن چیف جسٹس خود ہوں تو بھی خوشی ہوگی نگران حکومت کا قیام آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگا بحران حل کے معاہدے پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دستخط کریں گے اعلان پارلیمنٹ میں کیا جائیگا ۔
جمعہ کو میڈیا کو جاری کیے گئے حکومت کے تحریری جواب میں کہاگیاہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے اور متعلقہ اداروں پر مشتمل کمیٹی کامطالبہ تسلیم کرتے ہیں جوڈیشل کمیشن کا تقرر چیف جسٹس کریں اوراگر سربراہ کمیشن چیف جسٹس خود ہوں تو بھی خوشی ہوگی۔(جاری ہے)
جواب میں کہا گیا کہ کمیشن دھاندلی ثابت کردے تو قومی اسمبلی تحلیل ہوگی۔
حکومتی جواب میں کہا گیا کہ کمیشن کو سپریم کونسل کی ضرورت نہیں ، کمیشن کوضابطہ دیوانی اور فوجداری اختیارات ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن تیس دن میں کام مکمل کرے اوراس کی رپورٹ عام ہونی چاہئے۔ نگران حکومت کا قیام آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔نگران حکومت کے قیام میں مشاورت کا حق پی ٹی آئی کو تبھی ہوگا جب وہ اسمبلی سے مستعفی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن ممبران کی تبدیلی رائج آئینی طریقے سے ہی ممکن ہے۔ طریقے میں تبدیلی کیلئے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں تعاون کرنا ہوگا، بحران حل کے معاہدے پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دستخط کریں گے تاہم اس کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا جائے گا۔ حکومتی جواب میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آج اور انیس سو ستتر کے حالات مختلف ہیں۔ ان الیکشن کو تمام جماعتوں نے تسلیم کیا ہے اور سب نے حلف اٹھایا ہے۔مسودے میں کہا گیا کہ یہ پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کردہ تحریری مطالبات کا شق وار جواب ہے۔ ادھر جمعے کی شام سیاسی جماعتوں کے جرگے سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انھیں حکومت کا جواب مل گیا ہے جس کا جواب تحریری شکل میں ہی دیا جائیگا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے زبانی وعدوں کا حشر دیکھ لیا ہے۔ اب سب کچھ تحریری شکل میں ہو گا۔انھوں نے کہا کہ چین کے صدر کو پاکستان کا دورہ ملتوی نہیں کرنا چاہیے اور ہم انھیں یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان چین کی دوستی میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔اس موقع پر جرگے کے رکن اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا تو یہ افسوسناک بات ہوگی اور اس کے ذمہ دار حکومت، تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک ہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ اسلام آباد کو جلد از جلد خالی ہونا چاہیے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا موسم ٹھنڈا مگر جذبات بہت گرم ہیں اور اگر کوئی ایک فریق انا کے خول سے باہر آگیا تو معاملات حل ہوجائیں گے.مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.