جامعہ کراچی: بی ا ے ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات 08 ستمبر سے شروع ہونگے،

ایڈمٹ کارڈ اورامتحانی پروگرام ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں

جمعہ 5 ستمبر 2014 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ اوربی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات2013 ء 08 ستمبر2014 ء سے شروع ہورہے ہیں۔بی اے کے امتحانات 08 ستمبر تا21 اکتوبر،جبکہ بی ایس سی کے امتحانات 08 ستمبرتا 09 اکتوبر 2014 ء جاری رہینگے۔امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ جمعہ کو دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہونگے۔

طلبہ وطالبات کے لئے امتحانی مراکز جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بی اے پرائیوٹ کے طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ایسے طلبہ وطالبات جنہیں 06 ستمبر2014 ئتک ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوں وہ اپنے ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے 07 اور08 ستمبر 2014 ء کو صبح 9:00 بجے تادوپہر ایک بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی، کمرہ نمبر 01سے رجوع کرسکتے ہیں۔ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ اصل رجسٹریشن کارڈ،دوپاسپورٹ سائز تصاویر،امتحانی فارم کی اصل رسید اور قومی شناختی کارڈلازماً ساتھ لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :