زراعت کے شعبہ کی ترقی و خوشحالی ہی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی ہے، ڈاکٹر فرخ جاوید

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:00

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ زراعت کو اگرپاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے تو یہ اس بات کی غمازی ہے کہ یہ شعبہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے اس شعبہ کی ترقی و خوشحالی ہی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی ہے پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سربراہی میں زراعت کے شعبہ کو ترقی یافتہ مما لک کے برابر لانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شدید بارش میں ضلع اوکاڑہ میں دیواریں اور چھت گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ جو کہ آلو ،مکی کی پیداوار میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور یہاں کے ترقی پسند کاشتکار بہترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر مثالی پیداوار حاصل کر رہے ہیں جو کہ دیگر اضلاع کے کاشکاروں کے لئے بھی قابل تقلید ہیں۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ضلع اوکاڑ میں سوائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کو اپ گریڈ کرنے ضلع میں آلوکے سب ریسرچ سنٹر کے قیام اور یہاں کے کاشتکاروں کو جدید ریسرچ کے ثمرات کی روشنی میں تربیتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔