عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے ہر دور میں قر بانیا ں دی گئیں، جے یو آئی بلوچستان

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیرمولانافیض محمدنے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے ہر دور میں قر بانیا ں دی گئیں، مدعیان نبوت کے خلاف جدو جہد کی گئی مسلمان آج بھی اس عقیدے کے تحفظ کے لیئے ہر قربانی دینے کے لیئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل بوستان کے جنرل سیکرٹری شاہ محمدناصرکی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے بعدیوم ختم نبوت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا جس سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناانوارالدین،مولاناصاحبزادہ کمال الدین،مولاناولی محمدترابی اورتحصیل امیرعطامحمدنے بھی خطاب کیامولانافیض محمدنے خطاب میں کہا کہ 73ء کی اسلامی دفعات کے خلاف ایک بار پھر سازشیں عروج پر ہیں لیکن ہر مسلمان ایسی سازشوں کا بھر پور دفاع کرے گا اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں عقیدہ ختم نبوت کے لیے ہر محاذ پر کام کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کے لئے مسلمانوں نے ہر دور میں قر بانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ نبی کے نبوت کے باغیوں کا مقابلہ پار لیمنٹ کے اندر اور باہر علماء اور عمائدین کیا1953ءء میں دس ہزار سے زائد افراد نے جام شہادت نوش کیا 1973ءء میں تمام مسالک نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے شرعی اور قانونی جنگ لڑی بالآخر مدعی نبوت مرز اغلام احمد قادیانی اور ان کے ماننے والوں کو غیر مسلم قرار دیا گیاملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہا کہ علماء اور عوام عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ارض پا کستان کے دفاع کے لیئے ہر قر بانی دینے کے لیئے تیار ہیں ، گذشتہ اسمبلی میں جے یو آئی نے جنگ تنہا لڑی اور پار لیمنٹ سے باہر تمام مذہبی جماعتوں نے ناموس رسالت کے تحفظ کی جنگ لڑی اور بالآخر مسلمان کا میا ب ہوئے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے مسلمان متحد اور متفق ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیا نیوں کو کلیدی عہدوں سے فی الفور بر طرف کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :