چوہدری نثار نے جو الزامات لگائے اس کو کمیشن اور میڈیا میں غلط ثابت کرسکتا ہوں، اعتزازاحسن
ہفتہ 6 ستمبر 2014 20:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مجھ پر لگائے جانے والے الزامات کو کمیشن اور میڈیا کے سامنے غلط ثابت کرسکتا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار کی جانب سے مجھ پر الزامات نہ لگائے جاتے تو پارلیمنٹ میں تقریر کرنے کی نوبت ہی نہ آتی، انہوں نے مجھ پر ایل پی جی کوٹہ اور سیاست میں کرپشن کا الزام لگایا تھا لیکن میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو کمیشن اور میڈیا کے سامنے غلط ثابت کرسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن میں ہوں اور میرا کام حکومت پر تنقید کرنا جب کہ حکومت کا کام تنقید کو برداشت کرنا ہے، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کو پوری طرح اپناتے ہوئے ان کی جانب سے استعمال کئے جانے والے لفظ درگزر کو قبول کرتا ہوں کیوں کہ یہ وقت بہتری کی طرف جانے کا ہے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ملک اور جمہوریت کے مستقبل کی خاطر درگزر کرتا ہوں لیکن سچ اور جھوٹ قوم کے سامنے لانے کے لئے ایک کمیشن بنایا جائے، اگر مجھ پر لگائے گئے الزام میں سے ایک فیصد بھی حقیقت سامنے آئے تو میں ناصرف وزارت بلکہ سیاست سے ہی کنارہ کشی اختیار کرلوں گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.