تعلیمی بورڈراولپنڈی کا طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر تمام ادارہ جات کو 2010 کی اسناد کے متعلق یاددہانی مراسلہ ارسال

ہفتہ 6 ستمبر 2014 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء)بورڈ ا ٓ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق تعلیمی بورڈراولپنڈی نے طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر تمام ادارہ جات کو 2010 کی اسناد کے متعلق یاددہانی مراسلہ ارسال کیا ہے کہ میٹرک سالانہ اورضمنی 2010 ء کی اسناد تیار ہوچکی ہیں تمام ادارہ جات اپنے ریگولر طلباء و طالبات کی اسناد بورڈ آفس سے وصول کرسکتے ہیں ۔