پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دھرنوں کے اختتام تک جاری رکھنے کا فیصلہ، اجلاس تاریخ کا طویل ترین سیشن بن گیا

اتوار 7 ستمبر 2014 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دھرنوں کے اختتام تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اجلاس تاریخ کا طویل ترین سیشن بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق حکومت نے آزادی مارچ اور انقلابی مارچ کے خاتمے تک پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کی جائے گی اس کے بعد کارروائی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (پیر کو )دوبارہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :