پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں پہلی مرتبہ شروع کئے گئے پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

پیر 8 ستمبر 2014 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی لاء کالج انتظامیہ کے زیر اہتمام تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع کئے گئے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد لاء کالج آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی لاء اینڈ ہیومن رائٹس کی ڈگری میں داخلوں کے لئے 79 امیدوار وں نے شرکت کی اور لاء میں پی ایچ ڈی شروع کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انٹری ٹیسٹ کی سخت نگرانی کے لئے دوسرے شعبہ جات سے نیوٹرل اساتذہ نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

متعلقہ عنوان :