بی بی آصفہ بھٹو ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبا ت کا کالج کی رجسٹریشن نہ کرانے اور دیگر طلبہ مسائل حل نہ کرانے کے خلاف احتجاج جاری

پیر 8 ستمبر 2014 22:02

َلاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) لاڑکانہ میں بی بی آصفہ بھٹو ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبا ت نے کالج کی رجسٹریشن نہ کرانے اور دیگر طلبہ مسائل حل نہ کرانے کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یو نیورسٹی کے گیٹ پر دھرنا دیا گیا ۔ اس موقعے پر یو نیورسٹی کے پرنسپل ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو کی کالج آنے والی گاڑی کا گھیراؤں کر کے آفس کا محا صرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو نے احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبا ت کو ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہا نی پر دھرنا ختم کیا ۔بعد ازا ں صائمہ شیخ ، کا شف شر ، غلا م حسیب اور زین خا صخیلی کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی پریس کلب لاڑکانہ تک نکالی گئی ۔ اس موقعے پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ بی بی آصفہ بھٹو ڈینٹل کالج کے مسائل کے حل اور رجسٹریشن کرانے کے لیئے جا ری مسلسل احتجاج کو نظر انداز کیا جا رہاہے ۔ جس کے با عث طلبہ و طالبا ت کی تعلیم تبا ہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد کالج کی رجسٹریشن کراکر مسا ئل حل نہ کیئے گئے تو دوبا رہ احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :