سرگودھا ،ملک بھر میں وفاق المدارس کے 3 روزہ ضمنی امتحانات 13 ستمبر سے شروع ہو نگے

منگل 9 ستمبر 2014 17:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) ملک بھر میں وفاق المدارس کے 3 روزہ ضمنی امتحانات 13 ستمبر سے شروع ہورہے ہیں جس میں 29 ہزار سے زائد طلباء و طالبات شرکت کرینگے جس پر 11 سو سے زائد نگران و معاونین تعینات کئے جائینگے جبکہ پنجاب ‘ سندھ‘ بلوچستان‘ خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں کشمیر میں 174 امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ہفتہ 13 ستمبر سے سوموار 15 ستمبر تک جاری رہنے والے وفاق المدارس کے زیر اہتمام امتحانات میں 12 ہزار 39 طلباء جبکہ 17 ہزار 383 طالبات حصہ لیں گے ملک بھر میں وفاق المدارس نے ضمنی امتحانات کیلئے 174 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جہاں پر وفاق المدارس کے 174 نگران جبکہ 981 معاون نگران عملہ تعینات کیا ہے جہاں پر وفاق المدارس کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں جو ان امتحانی مراکز پر وفاق المدارس سے الحاق شدہ ان امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات سے امتحانات لیں گے طلباء و طالبات کو امتحانات میں حصہ لینے کیلئے رول نمبر سلپس بھجوا دی گئی ہیں اگر کسی طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپ نہ ملی ہے تو اپنے ادارو ں کی وساطت سے مرکزی دفتر وفاق المدارس ملتان بذریعہ‘ ٹیلی فون‘ فیکس کے ذریعے اپنی رول نمبر سلپس منگوا سکتا ہے۔