سرگودھا ،سیلاب کے باعث ریلوے کے متعدد سیکشن گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیئے گئے

منگل 9 ستمبر 2014 17:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) سیلاب کے باعث ریلوے کے متعدد سیکشن گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیئے گئے سرگودھا سے جھنگ ‘ ملکوال سے پنڈ دادنخان ‘ لاہور‘ لالیاں‘ چناب نگر کے ٹریک 4,4 فٹ پانی میں ڈوب گئے ملتان سے سرگودھا آنیوالی ٹرین جھنگ سے واپس ملتان کیلئے روانہ کردی گئی ریلوے ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث سرگودھا سے فیصل آباد جانیوالے ریلوے ٹریک پر لالیاں اور چناب نگر اسی طرح سرگودھا سے جھنگ سیکشن ‘ ملکوال سے پنڈ دادنخان جبکہ ہزارہ سے آنیوالی ٹرین کو بھی فیصل آباد کے ذریعے کراچی بھیجا گیا سیلاب کے باعث تمام ٹریک پر 4,4 فٹ سے زیادہ پانی ہونے کے باعث تمام سیکشن پر گاڑیوں کی آمد ورفت بند کردی گئی سرگودھا سے ملتان جانیوالی ساندل ایکسپریس‘ ملکوال سے پنڈ دادنخان اور ملکوال چلنے والی شٹل ٹرینیں‘ لاہور سے سرگودھا آنیوالی ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :