لاہورمیں مسجد کی چھت گرنے سے 12 نمازی شہید، متعدد زخمی
منگل 9 ستمبر 2014 22:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر۔2014ء) داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرنے سے 12 نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر واقع جامع مسجد حنفیہ نشتر ٹاؤن میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی کہ مسجد کا مینار چھت پر گرگیا۔ جس سے مسجد کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہوگئی، چھتیں گرنے سے امام مسجد سمیت 40 سے زائد نمازی ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ہیوی مشنری اور مقامی افراد کی مدد سے لوگوں کو نکال کر اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔ ملبے سے اب تک 12 افراد کی لاشیں اور6 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکالا جاچکا ہے جبکہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
ملبے سے نکالے گئے افراد میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں کے طوفانی دوروں کے بعد وزیراعلی شہباز شریف جائے حادثہ پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا خود جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5، 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ روز موسلاھاربارشوں کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں گرنے سے کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کئی عمارتیں انتہائی مخدوش ہونے کی وجہ سے خطرناک بھی قراردی جاچکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.