ایران : مردوں کا والی بال میچ دیکھنے پر برطانوی طالبہ کو دو ماہ جیل
جمعرات 11 ستمبر 2014 11:39
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) گونچی گوامی نامی پچیس سالہ ضمیر کی قیدی ایران اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھنے والی لندن میں قانون کی طالبہ کا قصور یہ تھا کہ اس نے ایران میں مردوں کا ایک والی بال میچ دیکھنے کی کوشش کی تھی۔ یہ واقعہ پچھلی جون کا ہے ، جب سے وہ تہران کی مشہورجیل میں ڈال دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔ 1979کے ایرانی اسلامی انقلاب کے بعد سے عورتوں پر مردوں کی کوئی گیم دیکھنے پر پابندی ہے۔
(جاری ہے)
نوجوان خاتون کی رہائی کے لئے سوشل میڈیا ایکٹیو تو ہو گیا ہے ، لیکن اسے ابھی کامیابی نہیں مل سکی۔ برطانوی فارن آفس کو بھی اس کیس کا علم ہے لیکن ان کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ یو کے کی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، جب کہ کسی وکیل کو اس تک رسائی حاصل نہیں ، وہ بیچاری لگ بھگ ڈیرھ ماہ سے قید تنہائی میں ہے ، جس کا پہرہ ایران کے انقلابی گارڈ دے رہے ہیں۔ ہر طرف سے ضمیر کی اس قیدی کی رہائی کے مطالبے کئے جا رہے ہیں ، مگر ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اس پر ریاست کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کا چارج لگانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.