کین کمشنر پنجاب کا صوبہ بھر کی تمام ملز کو کسانوں کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) کین کمشنر پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام ملز کو کسانوں کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دیا ہے تمام اضلاع کی شوگر کین کمییٹوں کا اجلاس بلا کر رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے آئندہ سیزن میں متعدد کاشتکاروں نے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر گنے کی فصل نہ لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ذرائع کے مطابق کین کمشنر پنجاب نے صوبہ بھر کے ملز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ذمہ تمام واجبات کسانوں کو ادا کریں ورنہ ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی دوسری طرف کین کمشنر پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز اور دیگر انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسانوں کی رقم کی ادائیگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جبکہ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے شوگر کین کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں شوگر ملز کے واجبات کی رقم کی ادائیگی کیلئے کسانوں سے باہمی رابطہ کرکے ان کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں جبکہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے متعدد کسانوں نے ملز مالکان کے رویہ کیخلاف آئندہ گنے کے سیزن میں گنے کی فصل نہ لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے چینی کا بحران پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :