جماعة الدعوة کے 6میڈیکل کیمپوں پرگزشتہ روز 1982مریضوں کا معائنہ کیا گیا ، مفت ادویات دی گئیں ، ڈاکٹر ظفر چیمہ ،
کشتیوں کے ذریعہ 4500سے زائد افراد تک پکی پکائی خوراک پہنچائی گئیں۔اسی طرح 256افراد کو موٹر بوٹس کے ذریعہ پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 13 ستمبر 2014 21:50
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) جماعة الدعوة کے 6میڈیکل کیمپوں پرگزشتہ روز 1982مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔جماعة الدعوة کے کیمپ پر اور کشتیوں کے ذریعہ 4500سے زائد افراد تک پکی پکائی خوراک پہنچائی گئیں۔اسی طرح 256افراد کو موٹر بوٹس کے ذریعہ پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور255افرادمیں خشک راشن تقسیم کیاگیا۔
جس میں آٹا، چاول ، گھی، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں.جماعة الدعوة کے رضاکار چوبیس گھنٹے خدمت خلق میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر ظفر چیمہ نے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک صوت حال میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انڈیا کی آبی جارحیت کے نتیجے میں جھنگ سب سے زیادہ متاثر ہو ا ہے ۔(جاری ہے)
جماعة الدعوة ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بلا امتیاز مدد کر رہی ہے، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فیصل آباد کے انچارج ڈاکٹر ظفر چیمہ نے امیر جماعة الدعوة فیصل آباد فیاض احمد کی ہدایت پرسیلاب سے متاثرہ ضلع جھنگ کے اٹھارہ ہزاری ،سرگودھاروڈ ،چنڈپل بھروانہ،حویلی بہادروودیگر علاقوں کا دورہ کیا اورامدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
متاثرہ علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی موجود ہے اور علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ جماعة الدعوة فیصل آباد کی طرف سے اٹھارہ ہزاری میں ریلیف کیمپ بھی لگایا ہے جہاں سے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں۔موٹر بوٹس کے ذریعے پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ گھروں میں موجود افراد تک پکی پکائی خوراک بھی پہنچائی جا رہی ہے۔ اٹھارہ ہزاری میں امدادی کیمپ کے انچارج ابوعمارنے ڈاکٹر ظفر چیمہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چارروز گزر چکے ہیں لیکن بارشوں کا پانی نہ نکلنے کہ وجہ سے علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة مختلف شعبہ ہائے زندگی میں وسیع پیمانے پر خدمت خلق اور دعوت و اصلاح کا کام کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کے معمولات زندگی بحال ہونے تک امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.