اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 ارکان کے تقرر کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی، سمری کی منظوری راجا ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دی، کمیٹی میں جسٹس (ر) ایم رضا خان، ڈاکٹر نور احمد، صاحبزادہ محمود القاسمی، علامہ افتخار نقوی، امداد اللہ، عبداللہ، علی محمد ابواترب ، جسٹس (ر) منظور حسین اور سمیعہ راحیل قاضی کے نام شامل
اتوار 14 ستمبر 2014 20:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے 9 ارکان کے تقرر کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی، سمری کی منظوری راجا ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دی، جسٹس (ر) ایم رضا خان، ڈاکٹر نور احمد، صاحبزادہ محمود القاسمی، علامہ افتخار نقوی، امداد اللہ، عبداللہ، علی محمد ابواترب ، جسٹس (ر) منظور حسین اور سمیعہ راحیل قاضی کے نام شامل۔
باوثوق ذرائع نے ”آن لائن “ کو بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے9ارکان کی تقرری کیلئے سمری کو حتمی شکل دے کر صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق فہرست کو حتمی شکل سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفر الحق کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے دی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کیلئے ناموں کو شارٹ لسٹ کیاگیا۔(جاری ہے)
ذرائع نے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں سمری پرتفصیلی غور و خوض کے بعد وزیراعظم میاں نوازشریف کو بھجوائی گئی جس کے بعد ان کی وساطت سے صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی گئی ہے۔
جن ارکان کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرکے 8مرد اور ایک خاتون رکن کے تقرر کی سفارش کی گئی ہے ان میں جسٹس (ر) ایم رضا خان، ڈاکٹر نور احمد، صاحبزادہ محمود القاسمی،امداد اللہ، عبداللہ، علی محمد ابوتراب، جسٹس (ر) منظور حسین کے نام شامل ہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل میں واحد خاتون رکن کیلئے سمیعہ راحیل قاضی کا نام دیاگیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ علامہ سیدافتخار حسین نقوی کو دوسری ٹرم کیلئے ایک مرتبہ پھر نامزد کردیاگیاہے جنہوں نے دیگر آٹھ ارکان کے ساتھ جون میں اپنی مدت پوری کی تھی۔ واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کی تقرری کا اختیار صدر مملکت کو حاصل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
پاکپتن میں نئی نویلی دلہن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئی
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.