تحریک انصاف ، عوامی تحریک کے 134کارکن رہا، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
پیر 15 ستمبر 2014 12:31
اسلام آباد / لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سلام آباد اور لاہور کی عدالتوں نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ایک سو سینتیس کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے ، لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے خلاف دائر درخواستو ں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ایک سو تین کارکنوں کے کیس کی سماعت کی ۔
دوران سماعت ملزموں کے وکیل نعیم گجر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کارکنوں سے کوئی اسلحہ برآمد ہوا اور نہ ہی گرفتار کارکنوں کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔ عدالت نے سر سری دلائل سننے کے بعد گرفتار کارکنوں کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔(جاری ہے)
کارکنوں کے خلاف 30 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج تھا ۔
لاہور میں ماڈل ٹاون کچہر ی کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کے روبرو تحریک انصاف کے وکیل گوہر سندھو نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے چونتیس کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر میں لگائی گئی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں لہٰذا کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ تحریک انصاف کے کارکن ہنگامہ آرائی میں ملوث ہیں ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف کے چونتیس کارکنان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں پچاس ،پچاس ہزا روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی ادھر لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.