انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 25 کروڑ پاؤنڈ کی کشتی خرید لی
پیر 15 ستمبر 2014 14:33
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)گزشتہ ماہ شادی کے رشتے میں منسلک ہونے والی ہالی ووڈ سپر اسٹار جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 25 کروڑ پاؤنڈ کی ایک پر آسائش کشتی خرید لی ہے۔
(جاری ہے)
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کو گزشتہ ماہ شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ اٹلی کے جزیرے مالٹا پر اس پر آسائش کشتی پر دیکھا گیا جس کی مالیت 25 کروڑ پاؤنڈ ہے جب کہ ہالی ووڈ سپر اسٹارز اس کشتی میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنے کے لئے مزید 2 لاکھ پاؤنڈ خرچ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کے ڈیک کا فرش قیمتی اٹالین ماربل کا بنوایا جائے گا جب کہ کشتی میں ایسی جدید ٹیکنالوجی بھی ہو گی جو چوری چھپے فوٹو گرافی کرنے والوں کی موجودگی کا بھی بتائے گی۔واضح رہے کہ 39 سالہ انجلینا جولی اور 50 سالہ بریڈ پٹ نے کافی عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ فرانس میں خاموشی سے شادی کی ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.