رحیم یار خان اور راجن پور میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سرکاری امدادی اور ریسکیو اداروں کو انتہائی چوکس کر دیا گیا
منگل 16 ستمبر 2014 12:58
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) رحیم یار خان اور راجن پور میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سرکاری امدادی اور ریسکیو اداروں کو انتہائی چوکس کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان، مظفرگڑھ اوچ شریف اور بہاولپور میں امدادی کارروائیاں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ منگل کو جاری رہا پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 232 ہو چکی ہے، 386 افراد اس سے زخمی ہوئے ہیں 34 ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا اور مجموعی طور پر لگ بھگ تین ہزار دیہات متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ 16 لاکھ 81 ہزار ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا ۔
انتظامیہ کی جانب سے مظفر گڑھ شہر کو بچانے کے لیے دو آبہ فلڈ بند میں دو شگاف ڈالے گئے ہیں ، مظفر گڑھ کے حفاظتی بند اور لنک کینال میں خودبخود شگاف پڑنے سے بستی مراد آباد اور ٹھٹھہ احمد پور سیال کے آٹھ دیہات مکمل طور پر زیر آب آ گئے ۔(جاری ہے)
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان خالد نواز کے مطابق سیلاب سے ضلع راجن پور اور رحیم یار خان کے متاثر ہونے کا امکان نہیں اور ایک دو روز میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں آ جائیگی تاہم ملتان اور مظفرگڑھ میں اس وقت بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جن میں فوج ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکار حصہ لے رہے ہیں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع جھنگ ہے جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے کے مطابق حالیہ سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.