وفاق پسندی پر ایچ ای سی -یو این ڈی پی ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد

منگل 16 ستمبر 2014 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء )وفاق پسندی پر ایچ ای سی-یو این ڈی پیفیلو شپ پرمنگل کے دن ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد چےئرمین ایچ ای سی مہمان خصوصی اورپاکستان میں تعینات یو این ڈی پی ڈائریکٹر مارک اینڈری فرنچ معزز مہمان تھے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP)کے اشتراک سے مخصوص ایم فل فیلو شپ کا آغاز کیا اور پاکستانی یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں میں 12فیلوشپس پیش کئے ہیں۔

منتخب شدہ سکالرز جو پہلے ہی ایم فل پروگراموں میں اندراج یافتہ ہیں ،درج ذیل بنیادی مضامین میں تحقیق کررہے ہیں: اٹھارہویں ترمیم کے بعد پاکستان کی وفاقیت،جنوبی پنجاب میں سیاسی معیشت کی تشکیل نو، پاکستان میں مالیاتی وفاق اور اٹھارہویں ترمیم اور مقامی حکومتی نظام میں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل مثال کے طور پر خیبر پختونخواہ کے تشکیل نو ادارے اور مقامی حکومت، ساتویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا تجزیہ بحوالہ بلوچستان، سال 2001 کا اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کا منصوبہ اور ضلعی افسر شاہی پر اس کے اثرات ، خیبر پختونخوا کا مطالعہ کرتے ہوئے صوبائی خود مختاری کی سیاست جس اور لوگوں کی نقل مکانی۔

(جاری ہے)

کل چھتیس درخواست گزاروں نے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے گیارہ سکالرز کو فیلو شپ دی گئی ہے۔ پنجاب خیبرپختونخواہ ، بلوچستان اور گلگت - بلتستان سے سکالرز کو میرٹ پر منتخب کیا گیاجن میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد ، یونیورسٹی آف پشاور، نیشنل یونیورسٹی آف مارڈرن لینگویجز اسلام آباد، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے اہم قومی امور پر تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ایچ ای سی کے ساتھ اشتراک پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(UNDP)کا شکریہ ادا کیا ۔۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحقیق کے بعد ان مسائل جیسا کہ اٹھارہویں ترمیم ،مالیاتی وفاق، پاکستان میں قومیانے اور مقامی حکومت،قومی سطح پرسکالرز ان مضامین میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔

انہوں نے سکالرز کو مزید تعلیم ومعیاری تحقیق کیلئے ایچ ای سی کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(UNDP)ڈائریکٹر مارک اینڈری فرنچ نے کہا وفاق کا مطالعہ عالمی سطح پر اہمیت حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی بقاء کے لئے علم کی تخلیق اہم ہے۔مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے تحقیق اہم ہے۔ انہوں نے بھی اس مقصد کو اُجاگر کیا کہ ایچ ای سی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(UNDP)نے وفاق پسندی کا آغاز کیا ہے۔

مقابلہ کی فضا پیش کرتے ہوئے مارک نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وفاق مختلف معاشروں کو ملاتا ہے جو سیاسی مفاہمت کا سنگ میل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قومیانے کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(UNDP)کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔