کرپٹ نظام کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا،
دھرنے جمہوریت کے لیے خطرہ نہیں عوامی احتساب کی ایک شکل ہے، صاحبزادہ حامد رضا
منگل 16 ستمبر 2014 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے جمہوریت کے لیے خطرہ نہیں عوامی احتساب کی ایک شکل ہے۔ جعلی حکمران جعلی امدادی کیمپوں کے دورے کر رہے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی آمد پر جعلی کیمپ لگائے جاتے ہیں جو ان کے جانے کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔
سانحہٴ ماڈل ٹاؤن کے بعد گرفتاریاں حکومت کی دوسری سنگین غلطی ہے۔ حکومت نے بجلی کی اووربلنگ سے 30 ارب روپے کما لیے ہیں۔ حکمران ڈیمز نہ بنا سکے جس کی وجہ سے چھ ماہ قحط اور چھ ماہ سیلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے۔ 66 برسوں سے حکمرانوں نے باری باری قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے۔(جاری ہے)
پارلیمنٹ کے سات روزہ بے مقصد اجلاس پر 14 کروڑ خرچ کر دیئے گئے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمہوریت کی حمایت نہیں فوج کی مخالفت کے لیے بلایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ موجودہ جمہوریت وڈیروں اور جاگیرداروں کی لونڈی ہے۔ 66 برس سے بچہ جمورے کا خوفناک کھیل جاری ہے اور اقتدار پر جو لوگ قابض ہیں جنہوں نے انگریزوں سے وفاداری اور قوم سے غداری کر کے جاگیریں حاصل کی تھیں۔ عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار اور وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں۔ پی پی پی اور مسلم لیگ اقتدار میں آتی جاتی رہیں مگر عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے۔ دھرنے والے ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں غریب کا بچہ تعلیم اور علاج سے محروم نہ رہے اور امیر و غریب کی تفریق کے بغیر سب کو یکساں انصاف ملے۔ پاکستان میں حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے۔ ملک میں اونچے درجے کا سیلاب آیا لیکن نچلے درجے کے انتظامات کیے گئے۔ نوجوان نسل کرپٹ نظام سے بغاوت کر چکی ہے۔ حکومت بلاجواز گرفتاریاں کر کے جلتی پر تیل ڈال رہی ہے۔ جیلوں سے بھی گو نواز گو کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ چنیوٹ میں پل کاشتکاروں کے لیے نہیں شریف خاندان کی رمضان شوگر مل کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ ایم ایم اے کے ذریعے جنرل مشرف کی حمایت کرنے والے فضل الرحمن کو جمہوریت کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.