یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے امتحانی فیسوں میں اضافہ کر دیا

منگل 16 ستمبر 2014 22:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے امتحانی فیسوں میں اضافہ کر دیا ۔ ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس کی فیس پانچ ہزار روپے مقرر کر دی گئی ‘ فارم ڈی ،ڈی بی ٹی کی فیس بھی پانچ ہزار‘بی ایس سی ساڑھے تین ہزار‘ایم ایس سی چار ہزار‘ ٹی ڈی پی ٹی، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ اور ایم بی ایچ کی فیس ساڑھے پانچ ہزار روپے ‘ ایم فل، ایم ایچ پی ای کی فیس سات ہزار روپے ‘ایم ڈی ،ایم ایس ، ایم ڈی ایس کی فیس 13ہزار روپے مقرر کر دی گئی ۔