وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے، سینیٹر محمد صالح
جمعرات 18 ستمبر 2014 15:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد صالح اور سینیٹر عبد الرحیم مندوخیل نے کہا کہ وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے ۔عمران خان کی غیر پارلیمانی گفتگو پر پارلیمنٹرین نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ڈی چوک میں نماز کے اوقات میں گانے بند کرائے جائیں ۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر صالح نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کے تحفظ کے لئے متفق ہیں ۔
اس کے تحفظ کے لئے انتہائی سنجیدہ اور قابل عمل تجاویز دی ہیں۔ڈی چوک میں اور بے حیائی کی طرز پر پیش ہو رہا ہے ۔ڈی چوک میں گانے بجانے کے باعث اذان تک سنائی نہیں دیتی ہے ۔عمران خان اپنی تقاریر میں غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعظم سے لیکر تمام پارلیمنٹرین کے خلاف نازیبا الفاظ کا کھلم کھلا استعمال کرتے ہیں ۔نفرت اور اشتعال کو ہوا دے رہے ہیں۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔جب تک پاکستان ہے اپنے آپ کو پاکستانی کہہ سکتا ہوں ۔پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین تشدد کررہے ہیں مگر وزیر اعظم نے صبر و تحمل سے کام لیا۔خیبر پختونخواہ سے تمام قیادت غائب ہے ۔جمہوریت ملک کے لئے حفاظتی دیوار ہے۔ ڈی چوک میں مغرب کے بعد گانے کی محفلیں ہوتی ہیں ۔یہ لوگ پارلیمنٹ کے تقدس کو مجروح کررہے ہیں۔پختونخواہ عوامی پارٹی کے سینیٹر عبد الرحیم مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور اراکین کے تحفظ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاق کرنا خوش آئند ہے۔منتخب وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے ۔2008 کے الیکشن میں تحفظات کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں نے نتائج کو تسلیم کیا۔انہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے اور ہر حال میں اس کا تحفظ کریں گے۔چند ہزار لوگوں کے کہنے پر وزیر اعظم استعفی نہیں دینا چاہیےمزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.