آئی جی پنجاب سے پی ٹی آئی کے گرفتار اور نظر بند کارکنوں کی فہرست طلب
جمعرات 18 ستمبر 2014 17:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء ) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت کے حکم کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف صوبائی وزیرقانون اور آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت23 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گرفتار اور نظر بند کارکنوں کی فہرست طلب کر لی ۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران تحریک انصاف کے گر فتار کارکنوں کے وکیل نے موقف اپنایاکہ معززعدالت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار یا نظر بند نہ کرنے کے احکاما ت جاری کئے تھے لیکن اسکے باوجود گرفتاریاں او ر نظر بندیاں کی گئیں جو توہین عدالت کے مترداف ہے ۔
عدالت سے استدعا ہے کہ اس معاملہ پر وزیرقانون پنجاب اور آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کروائے گئے جوا ب میں کہاگیا کہ تحریک انصاف کے کسی کارکن کوغیرقانونی طور پر گرفتار یا نظربند نہیں کیاگیا اورنہ ہی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ۔عدالت نے آئی جی پنجاب سے پی ٹی آئی کے گرفتار اور نظر بند کارکنوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت23 ستمبر تک ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.