امریکی سینیٹ نے شامی باغیوں کومسلح کرنیکابل منظورکرلیا
جمعہ 19 ستمبر 2014 13:06
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) امریکی سینیٹ نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف اعتدال پسند باغیوں کو مسلح کرنے کا بل منظور کر لیامنصوبے کے تحت شام میں معتدل شامی باغیوں کو تربیت دینے اور ان کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔سینیٹ میں بل کے حق میں اٹھتر اور مخالفت میں بائیس ووٹ ڈالے گئے۔
ایوان نمائندگان کی جانب بل کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے صدر اوباما کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائیگا جس کے تحت امریکا کو شام میں داعش کے خلاف اعتدال پسند باغیوں کو تربیت دینے اور انھیں مسلح کرنے کا اختیار حاصل ہوجائیگا یہ بل سرکاری اخراجات کے منصوبے سے منسلک ہے جس میں صدر اوباما کو 11 دسمبر تک بلا رکاوٹ فنڈز میسر آسکیں گے۔(جاری ہے)
بل کی منظوری کے بعد صدر اوباما نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ امریکی عوام داعش کے خلاف متحد ہیں۔
امریکا شدت پسند تنظیم سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد بنا رہاہے جس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک اورکئی مغربی ملک شامل ہورہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ فرانس نے عراق میں فضائی کارروائیوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔امریکی صدر نے کہاکہ تربیت کے نئے منصوبے کی کانگریس میں دو جماعتوں کی مضبوط حمایت سے دنیا میں ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے متحد ہے۔صدر اوباما کے بیان کے مطابق ہم مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی ایک اور زمینی جنگ کے بغیر دولت اسلامیہ کو ختم کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں اور ساتھیوں کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.