ملک کی موجودہ خراب صورتحال میں سیاست دانوں کاکوئی ہاتھ نہیں ہے، خورشید شاہ
جمعہ 19 ستمبر 2014 17:05
اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جس کو وزیر اعظم بننا ہے اسے 1973ءکے آئین پر چلنا ہوگا ، ملک کی موجودہ خراب صورتحال میں سیاست دانوں کاکوئی ہاتھ نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس کے آخری روز اپنے خطاب کے دوران سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ اجلاس پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس تھا ، اجلاس نے سیاسی بلوغت کو عوام تک پہنچایا،اپوزیشن کی تجویز پر پارلیمان کا مشتر کہ اجلاس بلانے پر حکومت کے شکر گزار ہیں،موجود اجلاس نتیجہ خیز نکلا،محمود خان اچکزئی تو پارلیمنٹ کو اکٹھا کر نے میں نا کام رہے لیکن ان دو حضرات نے یہ کام کر دیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کہا جاتا ہے کہ ملک کی خرابی کے ذمہ دار سیاستدان ہیں،میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں ماضی میںبراہ راست یا بلواسطہ آمریت رہی تھی ،انہوں نے اس ملک کو بے حد نقصان پہنچایا لیکن ان کی کوئی بات نہیں کرتا، نوجوان ہی اب ملک کو چلائیں گے اور انہی میں سے وزیر اعظم بنے گا ، ماضی میں اپوزیشن اور حکومت دست و گریباں ہوتی تھی جس کا نتیجہ کچھ اور نکلتا تھا،نہ میں نہ وزیر اعظم نوازشریف رہیں گے ، بس اللہ کا نام اور جمہوریت رہے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.