22سال قبل لاپتہ ہونیوالا سعودی شہری کراچی سے مل گیا ،
عبداللہ ال تویجری اپنے رشتہ داروں کے ساتھ وطن واپس بھیج دیا گیا ، سعودی سفیر
جمعہ 19 ستمبر 2014 21:04
کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان میں22 سال قبل پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والا سعودی شہری عبداللہ ال تویجری آخر کار کراچی کے ایک اولڈ ہوم سے مل گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں سعودی قونصل خانے نے شہری کو تلاش کرنے کی تصدیق کردی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر گورنر سندھ ، سیکورٹی حکام، وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں اور خیراتی اداروں سے رابطہ کیا۔
حکام نے کراچی کی تمام جیلوں کو بھی چھان مارا۔ آخر کا ر وہ کراچی میں مالٹا کی ایک شہری خاتون کے اولڈہوم سے مل گئے۔حکام کے مطابق عبداللہ ال تویجری کی صحت اچھی تھی اور حکام نے اس وقت تک اپنے پاس ٹھہرایا جب تک ان کے خاندان کے افراد اسے لینے پاکستان نہیں آئے۔(جاری ہے)
کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل فالح ال راحیلے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
عبداللہ ال تویجری کے خاندان نے ابتدائی تلاش کے بعد اس کے ملنے کی امید ختم کردی تھی۔ال توویجری کے بھائی نے اس کی شکل وصورت کی مکمل تفصیل فراہم کی۔سعودی سفیر ال راحیلے نے اس کی تلاش کیلئے خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ اور نائب وزیر خارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کا شکریہ ادا کیا۔لاپتہ سعودی شہری عبداللہ ال تویجری کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پربلوچستان میں قید کردیا گیا تھا اور رہائی ملنے کے بعد اس نے اولڈ ہوم والوں سے رابطہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.