گنگولی پاک بھارت باہمی مقابلوں کی کمی پر افسردہ
ہفتہ 20 ستمبر 2014 15:17
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی انٹرنیشنل سطح پر پاک بھارت مقابلوں کی کمی پر افسردہ ہیں۔ان کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کرکٹ روابط جلد بحال ہونے چاہیئں۔ 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے روایتی حریفوں کی باہمی سیریز اب تک معطل ہے لیکن حال ہی میں اس حوالے سے حوصلہ افزا خبریں سامنے آئیں، دونوں اطراف کے کرکٹ حکام آئندہ برس مقابلوں کے خواہشمند ہیں، بھارتی بورڈ نے پاکستان سے سیریز کی بحالی کیلیے اپنی حکومت سے اجازت بھی طلب کرلی ہے۔
سارو گنگولی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت سیریز ایشز سے بڑی ہے۔اس میں دونوں اطراف کے کھلاڑی سردھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں، یہی بات اسے دوسرے ایونٹس سے ممتاز رکھتی ہے۔ روایتی حریفوں کے مابین مقابلوں میں تعطل انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے بھی افسوسناک ہے ، میں پْرامید ہوں کہ دونوں ممالک کے حکام جلد ازجلد اس مسئلے کو حل کرلیں گے اوردنیائے کرکٹ کی 2 عظیم ٹیمیں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئینگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.