جھنگ نواحی علاقے قائم بھروانہ میں نوجوان نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا لڑکی کی والدہ اور بھائی بھی جھلس گئے ،
تیزاب گردی کے واقعے سے شبنم کی حالت تشویشناک ہے ڈاکٹروں کی گفتگو
ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:34
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)نواحی علاقے قائم بھروانہ میں نوجوان نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا واقعے کے نتیجے میں لڑکی کی والدہ اور بھائی بھی جھلس گئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جھنگ کے علاقے قائم بھروانہ میں عصمت اللہ نامی نوجوان نے حق نواز کے گھر اس کی بیٹی شبنم کا رشتہ مانگا، حق نواز کی جانب سے انکار پر عصمت اللہ مشتعل ہوگیا اور گزشتہ رات دیوار پھلانگ کر حق نواز کے گھر میں جا گھسا اور شبنم پر تیزاب سے بھری بوتل انڈیل دی جس سے اس کے جسم کا بیشتر حصہ جھلس گیا، جب کہ اس دوران شبنم کی ماں اور بھائی بھی تیزاب سے زخمی ہوگئے ، واقعے کے فوری بعد تینوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ کے برن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے سے شبنم کی حالت تشویشناک ہے اس کے جسم کا 90 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے جبکہ اس کی آنکھوں کی بینائی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پولیس نے شبمنم اور اس کے گھر والوں کے بیان پر مقدمہ درج کرکے ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.