انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹس میں کالجوں کی انٹری جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ہے ،محمد شریف خانزادہ
پیر 22 ستمبر 2014 16:03
ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)گورنمنٹ ایس ۔ ایم کالج ٹنڈو الہیار کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن اور ڈی۔ پی ۔ ای ایسو سی ایشن سندھ (رجسٹرڈ) کے سابق صدر محمد شریف خانزادہ نے تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے سیکریٹری شفیق احمد شیروانی سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ کالج نصر پور اور ایس ۔ ایم کالج ٹنڈو الہیار کے ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن ساجد لطیف خانزادہ اور سید محمد ندیم اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔
انہوں نے انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹس میں کالجوں کی انٹری جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیکریٹری تعلیمی بورڈ شفیق احمد شیروانی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے اس بر وقت فیصلے سے اندرونِ سندھ کے کھلاڑیوں کا بورڈ کی نمائندگی سے محروم رہ جانے کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔(جاری ہے)
تعلیمی بورڈ حیدر آباد میں مذکورہ تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی ہے اور آج ہونے والی ڈراز میٹنگ بھی ملتوی ہو گئی ہے ۔
انہوں نے اس ضمن میں تعلیمی بورڈ کے چےئر مین اور سیکریٹری تک ہماری درخواست پہنچانے میں تعاون کرنے پر سندھ پرو فیسر لیکچرار ایسو سی ایشن (سپلا) حیدر آباد ریجن کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر لیڈی اسپورٹس آفیسر تعلیمی بورڈ حیدر آباد شاہدہ شیخ بھی موجود تھیں۔ جنہیں وفد میں شامل ڈائریکٹر ز فزیکل ایجو کیشن نے حج پر جانے کی سعادت پر پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.