حکومت کا ملازمتوں پر پابندی ختم ، سیلاب متاثرین کے لئے عیدی، بجلی کے اضافی بلوں کی واپسی اور کم از کم تنخواہ پر قانون سازی کا اعلان
پیر 22 ستمبر 2014 18:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) وفاقی کابینہ نے تمام سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر کے شفاف طریقے سے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، عید سے قبل ہی سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25ہزار روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ نقصانات کے ازالے کے لئے سروے کرنے اور اس ماہ بجلی کے اضافی بلوں کی آئندہ ماہ ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ کم از کم تنخواہ 12,000روپے یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کا بھی اعلان کر دیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بتایا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں 4اہم فیصلے کئے گئے ہیں، تمام محکموں میں وزیر اعظم کے حکم کے بعد نئی بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی اور اس دوران میرٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.