امریکہ میں وزیر اعظم کا استقبال ’گو نواز گو‘ سے ہو گا، دو تین دنوں میں انقلابی لہر کو طوفان بنائیں گے:قادری
پیر 22 ستمبر 2014 19:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے اس قوم سے للکارنے اورسوال کرنے کی ہمت چھین لی ہے، امیدوں کے چراغ بجنے لگیں تو کوئی حق کی آواز بلند نہیں کرتا، پاکستان میں ہرجگہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ ہے، امریکہ میں بھی وزیر اعظم کا استقبال اسی نعرے سے ہونے جا رہا ہے، حکمرانوں نے معیشت کو کمزور کر کے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے، سیاسی آمروں اور جابروں نے اس قوم کو بڑا مایوس کیا ہے، قوم غلامی قبول کر لے تو کو ئی اس کا مقدر نہیں بدل سکتا۔
انقلاب مارچ دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں لوگ مفادات کے لئے اپنے ضمیر فروخت کرتے ہیں، انقلاب لانے کے لئے کھوٹے سکے بھی استعمال کئے جاتے ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا کہ میری جیب میں بہت سارے کھوٹے سکے ہیں، اس دھرنے نے پوی قوم کو غیرت اور ہمت کی ترغیب دی ہے، حکومتی کمپنی کے طیارے کے پائلٹ کو بھی شعور عطا کر دیا اور اس نے بھی اس حکومت کا ترجمان بننے سے انکار کر دیا، دو تین دن میں انقلاب کی لہرکو طوفان بنا دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.