اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے یونیورسٹی کارکنوں کے جمع کئے گئے 24۔لاکھ کاچیک چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پیش کردیا

پیر 22 ستمبر 2014 23:07

اسلام آباد 22۔ستمبر ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء ( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی نے یونیورسٹی ملازمین  اساتذہ اور آفیسرز کی جانب سے ایک ایک دن کی تنخواہ آئی ڈی پیز کے لئے مختص فنڈز میں جمع کرانے کے لئے تیس لاکھ  تریاسی ہزار پانچ سو بیس (23,83,520/-)روپے کا چیک ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین  ڈاکٹر مختار احمد کو ان کے آفس میں پیش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام ملازمین نے شمالی وزیرستان کے ملیٹری آپریش سے متاثرین کی مالی مدد کے لئے اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ آی ڈی پیز فنڈز میں جمع کرائی ہے اور ٹوٹل رقم کا چیک بنا کر وائس چانسلر کے سپرد کردیا گیا تھا جسے آج وائس چانسلر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین  ڈاکٹر مختار احمد کو پیش کردیا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ  ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز  پروفیسر ڈاکٹر رشید اے نعیم  سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کامران بھی موجود تھے۔