ادویات کی قیمتوں میں200فیصد اضافہ غریب مریضوں کا استحصال ہے‘ عثمان شفیق
منگل 23 ستمبر 2014 16:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و لیبرونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ عثمان شفیق نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ غریب مریضوں کا استحصال ہے ،ملک بھر کی دوا ساز کمپنیوں نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر ہی جان بچانے والی ادویات سمیت روزمرہ عام استعمال کی ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد تک اضافہ کردیا ہے جس سے ملک بھر میں غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے عوام پر مہنگائی کا ایک بم گرا ہے ۔
ایک بیان میں حافظ عثمان شفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جانے بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں خوفناک اضافے پر از خود نوٹس خوش آئند ہے۔عدالت عظمیٰ پرانی قیمتیں بحال کرنے کی ہدایات جاری کرکے غریب مریضوں کی دعائیں لے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوران سماعت سپریم کورٹ کے یہ ریمارکس کہ"ایک روپیہ والی گولی کی قیمت ایک ہزار روپے کیوں مقرر کی جاتی ہے"قابل فکر اور حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں حکومت کے ماتحت ادارہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اگر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیتی تو ایسی صورتحال رونما نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں ہمسایہ ممالک کی نسبت پاکستان میں بے تحاشا مہنگی ادویات فراہم کر رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف اقدامات کی بجائے ادویات کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ غریب اور سفید پوش مریض مہنگائی کے اس دور میں سکون کا سانس لے سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.