سندھ ہائی کورٹ نے شری رتن مہادیومندر کو کلفٹن فلائی اوور اور انڈرپاس سے محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا

منگل 23 ستمبر 2014 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے شری رتن مہادیومندر کو کلفٹن فلائی اوور اور انڈرپاس سے محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے 6ستمبر کو حکم دیا تھا کہ 150سالہ قدیم شری رتن مہادیو مندر کو نقصان بچانے کے منصوبے پر غیر جانبدار ماہر تعمیرات کی نگرانی میں عمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران بحریہ ٹاوٴن کے وکیل خالد جاوید خان نے منصوبہ دو دن میں شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔عدالت نے حکم دیا کہ اس بنچ کے حکم پر اس طرح عمل کیا جائے کہ سندھ ہائی کورٹ میں بحریہ ٹاوٴن کے خلاف کسی اور بنچ کے فیصلے پر اثرانداز نہ ہو ۔عدالت نے کام مکمل کرکے 3اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ کلفٹن میں بحریہ ٹاوٴن کے فلائی اوور اور انڈرپاس کے منصوبے کی وجہ سے 150سالہ قدیم مندر کی تعمیرات کو پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :