الیکشن کمیشن کا انتخابی قوانین میں ترامیم کا فیصلہ ، اثاثوں کی غلط بیانی پر تین سال قید ہوگی،
عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر از خود نہیں کر سکیں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا، مسودے کا متن
منگل 23 ستمبر 2014 22:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین میں بڑے پیمانے پر ترامیم کا فیصلہ کر لیا ، اثاثوں کی تفصیلات پر غلط بیانی پر تین سال قید کی سزا سنائی جائے گی ، عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر از خود نہیں کر سکیں گے ، پولنگ سے نوے روز قبل ووٹ کی منتقلی پر پابندی ہوگی۔میڈیارپورٹ کے مطابق مسودے کے متن میں بتا یا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو ارسال کی گئی سفارشات میں صدر مملکت کیلئے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی مشاورت سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر از خود نہیں کر سکیں گے۔ ترامیمی مسودے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے۔(جاری ہے)
، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا، قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 60 لاکھ روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے ہوگی۔
مسودے کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات پر غلط بیانی پر تین سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔ اثاثہ جات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 60 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اثاثوں کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کا اختیار ہوگا۔ انتخابات سے ایک ماہ قبل پولنگ سکیم منجمد اور پولنگ سے 90 روز قبل ووٹ کی منتقلی پر پابندی ہوگی۔ امیدواروں کی اسکروٹنی کی مدت 7 سے بڑھا کر 15 روز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مسودے کے مطابق خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے پر انتخابات کالعدم قرار دے دیئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.