ہانک کانگ میں جمہوریت کی بحالی کیلئے ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکل آئے،

چین ہانگ کانگ میں جمہوریت کی بحالی نہیں چاہتا جس کی وجہ سے مقامی افراد پر ایک ہی گروہ حکمرانی کر رہا ہے، مظاہرین

منگل 23 ستمبر 2014 22:48

ہانک کانگ میں جمہوریت کی بحالی کیلئے ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکل آئے،

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) ہانک کانگ میں جمہوریت کی بحالی کے لئے ہزاروں طالب علم سخت گرمی کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے گزشتہ ایک ہفتے سے یونیورسٹی طالب علموں نے کلاسوں کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور حکام کی جانب سے توجہ نہ دینے پر ہزاروں طالب علم سڑکوں پر نکل آئے اور حقیقی جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شریک طلبا کا کہنا تھا کہ چین ہانگ کانگ میں حقیقی جمہوریت نہیں چاہتا جس کی وجہ سے مقامی افراد پر ایک ہی گروہ حکمرانی کر رہا ہے۔طلبا نے دھمکی دی کہ اگر ہانگ کانگ میں جمہوریت کو اصل شکل میں بحال نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی جب کہ طلبا رہنماں کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت ہمارے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے ہر حد تک آواز بلند کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہانک کانگ چین کے جنوبی حصے میں واقع ہے جسے چین کی جانب سے مکمل طور پرانتظامی اختیارات دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :