صحبت پور، موجودہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا ،ملک میں تبدیلی انقلاب سے آئیگی،محمد عمر کھوسہ

بدھ 24 ستمبر 2014 16:24

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمدعمر کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد کے دھرنے بے مقصد نہیں ،قائد انقلاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو جدوجہد کر رکھا ہے وہ ضرور سُرخرو ہونگے۔اور موجودہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا ۔

ملک میں انقلاب سے تبدیلی آئے گی اور صاف شفاف انتخابات ہونگے۔دھاندلی سے حُکومت میںآ نیوالوں سے مُلک کے عوام مایوس ہوگئے ہیں۔یہ لوگ مُلک کے عوم کیلئے کُچھ نہیں کر سکتے کیونکہ اس ملک میں سرمایہ داروں ،جاگیرداروں ،اور لُوٹ مار کرنے والوں کی حکومت رہی ہے۔جواپنے سرمایہ کی حفاظت کیلئے حکومت میں آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستان عوامی تحریک اصل حقیقی جمہوریت اس ملک میں لانا چاہتی ہے۔

جس جمہوریت کے ثمرات سے عام آدمی مُستفید ہو سکے گا۔اس وقت ملک میں بدامنی،لاقانونیت ،مہنگائی،بے روزگاری کا دوردوہراہے۔دھرنے رویتی سیاست کیلئے آخری عوامی وارننگ ہیں ۔دھرنے کے پُرعزم شرکاء ناقابل شکست جذبوں سے سرشار ہیں۔حُکمرانوں کی ستائی ہوئی مخلوق نے سوال اور آواز اُٹھانا سیکھ لیا ہے۔اب انقلاب و تبدیلی پاکستان کا مُقدر بن چکا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بے نتیجہ اور ناکام رہا۔گونواز گو،پوری قوم کی آواز بن چکی ہے۔دھرنے نے کُچلے ہوئے عوامی جذبات کو نئی توانائی بخش دی ہے قوم اب ظلم اور نا انصافی پر خاموش نہیں رہے گی ۔