تمام شعبہ جات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ بروز اتوار28ستمبر 2014کو صبح10بجے ہوگا، وفاقی اردو یونیورسٹی

بدھ 24 ستمبر 2014 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق تمام شعبہ جات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ بروز اتوار28ستمبر 2014کو صبح10بجے ہوگا۔ طلباء و طالبات کیلئے امتحانی مرکز بی ایس سی بلاک گلشن اقبال کیمپس بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح9بجے تک امتحانی مرکز میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں اور اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ لازمی لائیں ورنہ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

طلباء کو ایڈمٹ کارڈ بذریعہ کوریئر سروس انکے گھر کے پتے پر ارسال کردیئے گئے ہیں جنہیں موصول نہ ہو وہ بروز جمعہ26ستمبر کودوپہر3بجے سے شام6بجے تک ایڈمن بلاک، رجسٹرار آفس سے حاصل کرلیں۔