کسی وقت میں راحت فتح علی بھی جونیئر فنکار تھے ،اب انہیں خدا نے ایک مقام دیا ہے انہیں جونیئرز کی رہنمائی کرنی چاہیے ‘ حوریہ خان
جمعرات 25 ستمبر 2014 14:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) گلوکارہ حوریہ خان نے کہا ہے کہ کسی وقت میں راحت فتح علی خان بھی جونیئر فنکار تھے اب انہیں خدا نے ایک مقام دیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے جونیئرز کی رہنمائی کریں ، بڑے موسیقی گھرانوں میں سیاست کی طرح وراثت چلی آ رہی ہے بڑے گھرانے نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوکار مسرور فتح علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
گلوکارہ حوریہ خان نے کہا کہ گلوکار راحت فتح علی خان موسیقی کا ایک بڑا نام ہیں ، حالیہ دنوں میں کراچی میں ہونیوالے ایک کنسرٹ میں مجھے ان کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے سائن کیا گیا تو میں بہت خوش ہوئی کہ مجھے اتنے بڑے فنکار کے ساتھ پرفارم کر کے کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا مگر راحت فتح علی خان نے آرگنائزر سے میری انٹری نہ کروانے کا کہا ، ان کے تکبرانا رویے پر مجھے حیرانی اور صدمہ ہوا کیونکہ میں اتنے بڑے فنکار سے اس طرح کے رویے کی توقع نہیں کر سکتی تھی جب میں نے راحت فتح علی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں تو آپ کو نہیں جانتا اور نہ میں آپ جیسی گلوکارہ کے ساتھ پرفارم کروں گا ۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.