ا یم فل اور پی ایچ ڈی کے ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدوا ر اپنے ایڈمٹ کارڈ ایڈمن بلاک سے حاصل کرلیں،وفاقی اردو یونیوسٹی

جمعرات 25 ستمبر 2014 18:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت28 ستمبر2014 کو ہو نے والے ا یم فل اور پی ایچ ڈی کے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے جن امید واروں کو اب تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ26ستمبر کودوپہر3بجے سے شام5بجے تک ایڈمن بلاک، رجسٹرار آفس سے حاصل کرلیں۔