نیشنل بک فاؤنڈیشن نے بچوں کی تحریر کر دہ ”انعام یافتہ کہانیاں“ شائع کر دیں

جمعرات 25 ستمبر 2014 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) نیشنل بک فاؤنڈیشن کے شعبہ مطبوعات کے زیر اہتمام متنوع موضوعات کی معیاری اور کم نرخوں کی کتب کی اشاعت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں این بی ایف نے بچوں کی تحریر کردہ انعام یافتہ کہانیاں منصور احمد کے بنائے گئے دیدہ زیب سرورق کے ساتھ شائع کردی ہیں۔ یہ 2005 کے بعداس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے۔

245صفحات کی اس کتاب کی قیمت 130 روپے ہے۔

(جاری ہے)

جس کی ترتیب و تدوین افشاں ساجد اور فریدہ حفیظ نے کی ہے۔ اس میں 31کہانیاں شامل ہیں۔ یہ وہ کہانیاں ہیں جو کہانی نویسی کے مقابلوں میں منتخب کی گئیں اور یہ بچوں کے لیے بچوں نے لکھی ہیں ۔ پیش لفظ میں لکھا ہے کہ کہانیوں کی یہ کتاب این بی ایف کے بچوں کے ادب کو فروغ دینے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ان کہانیوں کی ایک خوبی یہ ہے کہ بچوں نے جنوں پریوں کی طلسماتی فضا سے نکل کر اب اپنے معاشرتی مسائل اور اخلاقی اقدار کو اپنی کہانیوں کا موضوع بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :