حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا اعلان

جمعرات 25 ستمبر 2014 21:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء)حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے بتایا ہے کہ سی ٹی ایگروٹیکنیکل امتحان 2013-14 فریش اور پرائیویٹ طالب علموں کے امتحانات 14 اکتوبر سے شروع ہوں گے، ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق آرٹس ٹیچرز کورس ، اورینٹل ٹیچرز کورس اور آرٹس ماسٹر کورس کے امتحان 2013-14 منگل 14 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل متعلقہ کالجز ز سے معلوم کیا جاسکتا ہے ۔