میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ سسٹم ختم کر دیا گیا، اب میڈیکل کالجوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو پچاس فی صد نشستیں دی جائیں گی

جمعہ 26 ستمبر 2014 21:19

میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ سسٹم ختم کر دیا گیا،  اب میڈیکل کالجوں میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ سسٹم ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

کونسل کے نوٹی فکیشن کے مطابق اب میڈیکل کالجوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو پچاس پچاس فی صد نشستیں دی جائیں گی، فیصلے کا اطلاق اس دفعہ کے داخلے پر نہیں ہوگا، فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب میڈیکل کالجوں میں لڑکیوں کو پچاس فی صد سے زیادہ داخلے نہیں ملیں گے