بلوچستان حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کے دعو ے محض دعوؤں کی حد تک محدود

ہفتہ 27 ستمبر 2014 16:20

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) بلوچستان حکومت کی تعلیم ایمرجنسی کے دعو ے محض دعوؤں کی حد تک محدود، انٹر کالج وڈھ میں لوئر اسٹاف سے ریموریشن کے ذریعے صرف متعلقہ سبجیکٹ کی بنیاد پر کلاسیں لینے کا انکشاف، کالج کے طلباء کا مستقل تاریک ہو نے خدشہ،لوئر اسٹاف کے جن اہلکاروں نے جن سبجیکٹس میں ماسٹر ڈگر ی حاصل کی ہیں پیریڈزان کے حوالے کردئیے ہیں، طلباء کا موقف ۔

گزشتہ روز انٹر کالج وڈھ کے کلاس فرسٹ ائیر کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک اہتجاجی ریلی نکالی جو انٹر کالج وڈھ سے برآمد ہوکر وڈھ پریس کلب کے سامنے اہتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی۔احتجاجی مظاہرے سے کالج کے طلبا ء مقبول احمد ، محمد حسین، عبد الصمد ،نصیر احمد، سعید احمد ، نوروز خان اور غلام شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹر کالج وڈھ کا قیام گزشتہ چار سال سے عمل می آئی ہے مگر کالج کی ابتدا سے لیکر تاحال کالج میں کوئی سائنسی سامان ہے اور نہ ٹیچنگ اسٹاف کو پورا کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے انکشاف کیا کہ کالج کے لیکچرار کی کمی کو کالج کے لوئر اسٹاف جنہوں نے ماسٹر ز کی ہے انہی کے ذریعے کلاسس لئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ انٹر کالج وڈھ کے معاملات پر کوئی دلچسپی نہیں ہے مظاہرین نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دیا گیا تو ہم عید کے بعد اپنے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینگے۔مظاہرین نے صوبائی محتسب آعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ وڈھ انٹر کالج کی ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کا فوری نوٹس لیکر ہمارے جائز ضروریات کو پورا کریں۔

مظاہرین نے کہا کہ کالج میں صرف دولیکچرار تعینات ہیں باقی تمام مضامین لوئر اسٹاف کے رحم وکرم پر چھوڑدیئے گئے ہیں ۔جس کی وجہ سے تعلیم میں بہتری کے امکانات کم اور بگاڑ کا زیادہ امکان ہے۔ تحصیل وڈھ کا واحد گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جس میں تعلیمی سرگرمیوں کی ذمہ داریاں آج کل لوئر اسٹاف کے ہاتھوں میں تھمادیئے گئے ہیں جہاں انہیں ریموریشن دیا جارہا ہے۔

کالج کے طلباء سراپا احتجاج بن گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہماری تعلیمی سال مکمل طور پر ضائع ہورہا ہے کئی کئی دن کلاسیس نہیں ہوپاتے اگر ہو بھی رہے ہیں تو دو لیکچرار کے علاوہ باقی ٹیچنگ کا کام لوئر اسٹاف نمٹاتے ہیں ۔کالج کی معیار اب پرائمری سکول جیسی بن گئی ہے ۔ طلباء مجبور ہوکر کالج جانے کو ترک کررہے ہیں۔طلباء کا کہناتھا کہ لوئر اسٹاف سے کلاسیس لینا ہماری تعلیم کیلئے زہر قاتل ہے۔

متعلقہ عنوان :