اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوروپے کے مقابلے ڈالر،یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں نمایاں کمی کارجحان
ہفتہ 27 ستمبر 2014 19:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوروپے کے مقابلے ڈالر،یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں نمایاں کمی کارجحان دیکھاگیا۔
(جاری ہے)
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید102.50روپے سے کم ہوکر102.35روپے اورقیمت فروخت102.70روپے سے کم ہوکر102.55روپے ہوگئی اسی طرح 1.25روپے کی نمایاں کمی سے یوروکی قیمت خرید130.75روپے سے کم ہوکر129.50روپے اورقیمت فروخت131روپے سے کم ہوکر129.75روپے پر آگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدرمیں بھی1.25روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید167روپے سے کم ہوکر165.75روپے اورقیمت فروخت167.25روپے سے کم ہوکر166روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوروپے کی نسبت یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدرمیں بالترتیب13پیسے اور12پیسے کی کمی واقع ہوگئی جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.08روپے سے کم ہوکر27.95روپے اورسعودی ریال کی قیمت فروخت27.45روپے سے کم ہوکر27.33روپے ہوگئی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.