وفاقی اردو یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کل ہونگے

بدھ 1 اکتوبر 2014 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق تمام شعبہ جات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کل بروز جمعرات2اکتوبر 2014کودوپہر2بجے ہونگے۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات کیلئے امتحانی مرکز بی ایس سی بلاک گلشن اقبال کیمپس بنایا گیا ہے۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دوپہر1:30بجے تک امتحانی مرکز میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں اور اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ لازمی لائیں ورنہ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔