ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
پیر 29 اپریل 2024 18:42
(جاری ہے)
وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے حکومت کی رہنمائی کےلئے تشخیصی رپورٹس اور تحقیقی سروے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں موثر فیصلہ سازی کو یقینی بنانے کے لئے قلیل مدتی ، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کو دستیاب اعداد و شمار پر مبنی ہونا چاہئے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی، گورننس اور سماجی شعبوں میں قومی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اس تبدیلی میں نجی شعبے کی قیادت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ حکومت پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کے ذریعے سہولت فراہم کرے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی کامیابی کو یقینی بنانے کےلئے موثر تعاون اور پالیسی کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے اپنے استقبالیہ کلمات میں حکومت پاکستان کی وزیر مملکت (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن) شزہ فاطمہ خواجہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں اور رپورٹ کے مصنفین اور ورکشاپ کے شرکاءکا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ایس ڈی پی آئی کے ساتھ کنٹری ڈیجیٹل ایکو سسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ کی تکمیل میں تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی شراکت داری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں ڈیجیٹلائزیشن کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ، ڈیٹا تجزیہ اور ڈیجیٹل زراعت کے طریقوں کو اپنانے کے لئے روبوٹکس سمیت مختلف ٹیکنالوجیوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے اسد علیم نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستانی حکومت کا دوسرا سب سے بڑا شراکت دار ہے جس کا پورٹ فولیو تقریبا 9 ارب ڈالر ہے۔ ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور سالانہ تقریبا 2 ارب ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دیتے ہیں۔ اس سال پائپ لائن کا ایک بڑا حصہ ، تقریبا 1.95 بلین ڈالر ، آب و ہوا ، ڈیجیٹل اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت پالیسی فریم ورک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، لیکن نجی شعبے کےلئے ڈیجیٹل تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) کیپٹن (ر) محمد محمود نے اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کے بارے میں اہم بصیرت اور نتائج پر روشنی ڈالنے میں ایس ڈی پی آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مختلف اقدامات کی تاثیر کو یقینی بنانے کے لئے ان کے درمیان ہم آہنگی اور انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.